ًپشاور،ہنگو میڈیا کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ہنگو میڈیا کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان کے سلسلے میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی دفتر سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ہنگو کے سنیئر صحافیوں اسرار اورکزئی، فاروق پراچہ زاید اللہ بنگش، محمد اسماعیل، اسداللہ خان، انور خان، فرمان اللہ، محمد داؤد، طائف پراچہ،فیض اللہ اور دیگر نے کی ۔

ریلی مین بازار سے ہوتا ہوا ریلوے چوک سے واپس آکر مین چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کی۔ جلسے سے جنگ کے سنیئر صحافی اسرار احمد اورکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے افواج پاکستان ملک کی دفاعِ کیلئے پوری طرح چوکس اور تیار ہے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پرہے اور پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کسی بھی بیرونی جارحیت اورسازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم مکمل متحد و متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا دن اہمیت کی حامل ہے۔ مسلمان برصغیر نے اپنی منزل کا تعین کرنے کیلئے 23 مارچ 1940 کو قرارداد پیش کیا تھا جس کے نتیجے میں ہم کو ایک آزاد ملک پاکستان حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیلئے تیارہے۔ ریلی کی شرکا نے پاکستان زندہ باد پاک آرمی زندہ باد اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے ۔ اس دوران مین چوک پر ٹریفک کا سلسلہ 1 گھنٹے تک معطل رہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں