جمرود،قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول ضم شدہ اضلاع کا ایک بڑا ایونٹ ہے، راحدگل ملاگوری

جمعرات 18 اپریل 2019 21:22

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخواکے ساتھ انضمام کے بعد پہلا قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول کل 18 اپریل سے ضلع خیبرکے ہیڈکواٹر جمرودسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے ،ایونٹ سات روزتک جاری رہے گاجس میں تین ہزارسے زائد مردوخواتین 31گیمز میں حصہ لیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سپورٹس منیجر ضلع خیبر راحد گل نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، راہد گل ملاگوری نے کہا کہ قبائلی اضلاع گیمز میں خیبرپختوا کے ساتھ الحاق شدہ اضلاع اور سب ڈویژن ڈسٹرکٹ کی تیراہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ضلع خیبر، مہمند، کرم، نارتھ وزیرستان، ساؤتھ وزیرستان، باجوڑ، اورکزئی، سب ڈویژن ڈسٹرکٹ پشاور، سب ڈویژن کوہاٹ، سب ڈویژن ٹانک، سب ڈویژن ڈسٹرکٹ لکی،سب ڈویژن ڈسٹرکٹ بنوں اور سب ڈویژن ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان کے تین ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹول قبائلی اضلاع کے تمام اضلاع اور سب ڈویژن میں منعقد ہورہا ہے جس میں ضلع خیبرایجنسی میں ویٹ لیفٹنگ،باڈیبلڈنگ،ببال،باکسنگ،کراٹے،تائیکوانڈو،جوڈو،جوجیستو،ووشو،جمناسٹک،آرچری،رکبی،ہیڈی کیپ کرکٹ،نیٹ بال،ضلع مہمند ایجنسی میں کبڈی ضلع اورکزئی ایجنسی نیٹ بال ضلع باجوڑ میں ٹیبل ٹینس اوربیڈمنٹن،ضلع نارتھ وزیرستان والی بال اورکرکٹ ضلع ساوتھ وزیرستان فٹ بال،ضلع کرم باسکٹ بال،سائیکلنگ،اوراتھلیٹکس،سب ڈویثرن کوہا ٹ ہاکی اوررسہ کشی کی میزبانی کرے گاخواتین کے تین ایونٹس،بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اوراتھلیٹکس ضلع خیبر جبکہ والی بال اوررسہ کشی کی میزبانی ضلع مومند کرے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں