پشاور، وزیربلدیات و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کاقبلہ درست کرنے کیلئے کمرکس لی

عوامی شکایات پرٹائون ٹو انجینئرنگ اوراکائونٹ برانچ کے افسران کو کھڈے لائن لگادیا،گریڈسترہ اورسولہ کے چھ افسران کولوکل کونسل بورڈرپورٹ کرنے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2019 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) وزیربلدیات و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کاقبلہ درست کرنے کیلئے کمرکس لی،عوامی شکایات پرٹائون ٹو انجینئرنگ اوراکائونٹ برانچ کے افسران کو کھڈے لائن لگادیا،گریڈسترہ اورسولہ کے چھ افسران کولوکل کونسل بورڈرپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،جبکہ کئی افسران کوکارکردگی بہتربنانے کی تنبیہ کی گئی ہے،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضرحیات خان نے کہاہے کہ ٹائون ٹومیں بدعنوانی اورناقص کارکردگی کی عوامی مسلسل شکایات پر وزیربلدیات ودیہی ترقی جناب شہرام خان ترکئی صاحب نے نو ٹس لے لیاہے،وزیربلدیات ودیہی ترقی شہرام خان نے ناقص کارکردگی کے حامل گریڈسترہ کے ٹائون آفیسر انفراسٹرکچر ٹائون ٹودائودجان،گریڈسترہ اسسٹنٹ ٹائون آفیسرانفراسٹرکچرٹائون ٹواشراق احمد،گریڈسولہ کے اسسٹنٹ ٹائون آفیسرانفراسٹرکچرٹائون ٹوزاہدمحمود،گریڈسولہ کے سینئرسب انجینئرمحمداسماعیل،ورک سپرٹینڈنٹ فیاض خان اورناقص کارکردگی اوربدعنوانی کی شکایات پرگریڈسترہ کے اسسٹنٹ ٹائون آفیسرفنانس شکیل احمدکولوکل کونسل بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے،وزیربلدیات کی جانب سے بعض ٹی ایم ایز کے افسران کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتربنانے کیساتھ فرائض ایمانداری سے اداکریں،کسی بھی نااہل اوربدعنوان عناصرکوبرداشت نہیں کیاجائیگا،آج ٹائون ٹو میں لوکل کونسل بورڈ طلب کئے گئے افسران کی جگہ افسران تعینات کئے جائینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں