10 روز میں خیبر پختونخواہ کی صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

سادہ فارمولا ہے جو کام نہیں کرے گا گھر جائیگا،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی

جمعرات 25 اپریل 2019 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 8 سے 10 روز میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے ،سادہ فارمولا ہے جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جا ئے گا ،وزیراعلی محمود خان کے اختیارات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان صوبے کے بااختیار وزیراعلی ہیں جو تمام فیصلے کرتے ہیں، وہ کم گو اور ایماندار آدمی ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آج بھی محمود خان پر اعتماد ہے اور ان کی کارکردگی باقی تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بہتر ہے، حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اور وزیراعلی کے اختیارات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا، وہ پورے صوبے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ان کی ذات پر آج تک کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکا۔انہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعلی محمود خان تمام وزرائ کی کارکردگی کی نگرانی کر رہے ہیں، 8 سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، اس کا سادہ فارمولہ ہے کہ کارکردگی دکھانے والے ہی کابینہ میں رہیں گے، جس وزیر کی کارکردگی نہیں ہوگی وہ گھر جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں