انتخابی دھاندلی پر 9مئی کو پشاور میں بھر پور احتجاج کریں گے، مولانا عطا الرحمن

صوبائی حکومت نے 500ارب روپے کا قرضہ صرف اپنی مراعات کیلئے لیا، امیر جے یو آئی خیبرپختونخوا

منگل 7 مئی 2024 22:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) امیر جے یو آئی(ف) خیبرپختونخوا سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی پر 9مئی کو پشاور میں بھر پور احتجاج کریں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے 500ارب روپے کا قرضہ صرف اپنی مراعات کیلئے لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف)خیبرپختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی ،جمعیت علمائے اسلام نے فیصلہ کیا کہ اس تاریخی دھاندلی پر بھر پور احتجاج کریں گے، 9مئی کو پشاور میں بھی اس حوالے سے احتجاجی جلسہ ہوگا ،ثابت کریں گے عوام جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے 500ارب روپے کا قرضہ صرف اپنی مراعات کیلئے لیا، وزراء کے گھروں کے کرائے کیلئے 2لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کی کامیابی سے خوفزدہ لوگوں نے انہیں لوگوں کو مسلط کیا جنہوں نے مسلسل 10سال یہاں حکومت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے مسلط ہونے سے 9مئی کا بیانیہ دم توڑ گیا، اداروں سے کہنا چاہتا ہوں 9مئی کو کس نے کس کی تذلیل کی، اپنی تذلیل کے باوجود اداروں نے انہیں حکومت دی۔انہوں نے کہا کہ جس نے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور جس نے مسلط کیا، دونوں مجرم ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں