پشاور سمیت صوبے بھر میں پولیو کے لئے ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 35اہلکاروں ، ڈاکٹروں اورورکروں کو قتل کیا جا چکا ہے،رپورٹ

جمعہ 26 اپریل 2019 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں پولیو کے لئے ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 35اہلکاروں ، ڈاکٹروں اورورکروں کو قتل کیا جا چکا ہے ۔ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں حالات بدستور کشیدہ ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہیں جبکہ مزید نو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاصہ دار فورس ، لیویز فورس ، خیبر پختونخوا پولیس ، ڈاکٹروں ، پولیو ورکروں کو شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران پولیو کے ایک ورکر اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا ہے ضلع مہمند میں پولیو ورکر واجد علی کو گزشتہ ہفتے قتل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز پولیو کی ڈیوٹی کے لئے جا نے والے پولیس اہلکار کو قتل کیا گیا ۔ اس سے قبل پشاور ، صوابی ، چارسدہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی پولیو ورکروں کو بھی قتل کیا گیا ہے خواتین رضا کاروں کو بھی نشانہ بنانے کے بعد بعض خواتین رضا کاروں کی جانب سے ڈیوٹیاں سرانجام دینے سے انکار کر چکی ہیں اور بحیثیت پولیو ورکر مستعفی ہو چکے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں