وزیراعلی خیبرپختونخوا کی حطار درابندسپیشل اکنامک زون اور مہمند ماربل سٹی کی فی الفور تشہیر کی ہدایت
! صوبے میں سرمایہ کاری پر پوری توجہ دے رہی ہے اور مالی سرگرمیوں کے ذریعے صوبہ کی مالی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا رہا ہے،محمودخان
اتوار 16 جون 2019 20:20
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری صنعت اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔وزیراعلی کو آگاہ کیا گیا کہ کہ صوبے بھر کے بڑے شہروں کو ریلوے کے ذریعے منسلک کرنے کی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کی فیزیبیلیٹی سٹڈی کے لیے کئی سرمایہ کاروں نے رضامندی ظاہر کی ہے جس کی مفاہمتی پاداشت پر بہت جلد دستخط کر لیے جائیں گے۔
وزیراعلی کو محکمہ صنعت کی گزشتہ ایک سال میں کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رشکئی اکنامک زون کی جوائنٹ وینچراور کنسیشن ایگریمنٹ پر دستخط کیے جا چکے ہیں جبکہ 28 نئی صنعتوں کو موجودہ انڈسٹریل زونز میں قائم کرکے 2450 نئی ملازمتیں تخلیق کی جا چکی ہیں۔ علاوہ ازیں 67 صنعتوں کی بحالی سے 490 ملازمتیں بھی بحال کی جا چکی ہیں۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں سوات انڈسٹریل زون اور بونیر ماربل سٹی کی فیزیبیلیٹی بھی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ گدون انڈسٹریل زون میں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پانچ میگا واٹ اضافی بجلی بھی فراہم کی گئی ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ محکمہ صنعت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تین میگاواٹ کی انڈیپنڈنٹ فیڈر کی فراہمی بھی یقینی بنائی ہے جبکہ مہمند اسپیشل اکنامک زون کی گریڈ سٹیشن کو توانائی کی فراہمی اور کوہاٹ میں انڈیپنڈنٹ الیکٹرک فیڈرز کو بھی توانائی کی فراہمی ممکن بنائی ہے۔اسی طرح صوبے بھر میں کاروباری مواقع سہل بنانے کے لیے تمام انڈسٹریل زونز میں آن لائن کسٹمر فسیلیٹیشن سسٹم متعارف کیا گیا ہے جبکہ این او سیز کی فراہمی اور ٹرانسفرز کو بھی سہل اور شفاف بنایا گیا ہے۔اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے تحت 25 صنعتوں میں 1250 ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ملازمتیں تخلیق کی جا چکی ہیں جبکہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتارٹی میں 360 نئی بھرتیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔صوبے بھر میں سکلڈ ورک فورس کو فروغ دینے کے لیے لیے سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ نے گزشتہ ایک سال میں میں 444 خواتین کو ریڈی میڈ گارمنٹس میں تربیت فراہم کی ہے جبکہ 27501 طالب علموں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں جن میں نیا ٹیل اپٹیکل فائبر کی 1500 ملین روپے سرمایہ کاری قابل ذکر ہے۔ اسی طرح پیڈو اور کورین ہائیڈرو اینڈ نو کلیئر پاور کمپنی کے مابین بھی مفاہمتی پاداشت پر دستخط کیے جا چکے ہیں جس کے تحت کوہستان میں 496 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو آنے والے پانچ سالوں کے حوالے سے منصوبہ بندی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں رشکئی اکنامک زون کی فیز 1 اور 2 کی آپریشنلائزیشن، موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس اور اکنامک زونز کی ماڈرنائزیشن، اور نئے اکنامک زونز کی ڈوییلپمنٹ شامل ہے۔وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ آنے والے پانچ سالوں میں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ درہ آدم خیل کوہاٹ میں سمال آرمز انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام، کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان اور کالا بٹ میں سمال انڈسٹریل زون کی بحالی، پشاور ،مردان ،بنوں، کرک کوہاٹ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور چارسدہ میں سمال انڈسٹریل زون میں الیکٹرک فیڈرز اور گیس کی فراہمی اور صوبے بھر میں میں 15 سمال انڈسٹریل زون کے قیام پر کام کرے گی۔وزیراعلی نے محکمہ صنعت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وقتاً فوقتاً محکموں کی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے اور ان کو صوبائی حکومت کی کاوشوں اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے جس سے نہ صرف صوبے کو مالی معاونت حاصل ہوگی بلکہ ملکی معیشت کو بہتر اور مضبوط کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت