بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس پشاورسرکل کا آپریشن

کنڈے ہٹائے گئے،ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی

جمعہ 19 جولائی 2019 17:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران پشاورسرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ورسک 2 سب ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش کی خصوصی ہدایات پر خالد خان ایس ڈ ی اوکی زیرنگرانی گڑھی صحبت خان اورملحقہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 35 کنڈوں کو ہٹایا گیا، جن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ، ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں