باجوڑ کے مختلف بازاروں خار، ناوگئی اور پشت میں کاروائی کرتے ہوئے 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 24 اگست 2019 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ضلعی پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس فورس نے باجوڑ کے مختلف بازاروں خار، ناوگئی اور پشت میں کاروائی کرتے ہوئے 6منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور منشیات فروشوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس بر آمد کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے دریں اثناء ڈی پی او باجوڑ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہیگا اور پولیس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیر ا تنگ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلع باجوڑ کو ہر قسم کے منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حا صل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُ ٹھائے جائینگے اور منشیات فروشوں کاسختی سے قلع قمع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں