فاٹا انضمام مخالف ریلی کے شرکا پر درج کی گئی ایف آئی آرواپس لینے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 24 اگست 2019 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) فاٹا گرینڈ الائنس نے فاٹا انضمام مخالف ریلی کے شرکا پر درج کی گئی ایف آئی آرواپس لینے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا کے مختلف تنظیموں کے عہدادران فضل مالک،کبیر آفریدی اور شاکر آفریدی سمیت دیگر نے کہا کہ درہ آدم خیل میں کوہاٹ پولیس نے جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے متعدد قبائلوں گرفتار کیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام قبائل کیساتھ اجتماعی غداری ہے۔

(جاری ہے)

انضمام کی ثمرات ہمیں جیلوں ایف آئی آر اور غداری کے سرٹیفکیٹس سے نوازنے کی صورت میں مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قبائلی مسائل کو حل کرنا دور سمجھنے سے بھی قاصر ہے قبائل کو سالانہ 110 ارب روپے دینا حکومت کی بس کی بات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں انضمام مخالف کیس بھی فائل ہوچکا تاہم کیس کے فیصلے تک قبائلی علاقوں میں پولیس سمیت صوبائی محکموں کو توسیع دینے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے آخر میں پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ملک صابر سمیت تمام افراد پر درج ایف آئی آر واپس لے کر ان کی رہائی جلد جلد ممکن بنائی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں