جمرود، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جمرود میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:42

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جمرود کے طالبات نے کشمیر میں جاری ہندوستانی فوج کی ظلم و ستم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں کالج کے طالبات کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیر کے جھڈ ے اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت اور مودی حکومت کی جانب سے کمشیر کی خصوصی حثیت کے خاتمے کے خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرین نے ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کا نوٹس لینے کیلئے کی اپیل کی۔مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نجمہ سحر اور دوسرے مقررین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر انڈیا کی طرف سے ڈھائے جانیوالے ظلم کا نوٹس لے اور کشمیر میں فوری طور پر لوک ڈاون ختم کرکے وہاں سے کرفیو اٹھا لے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں