صوبائی حکومت نے ریوڑیوں کے دام نوکریاںنااہل اور جرائم پیشہ لوگوں کو فروخت کرکے سرکاری محکموں کابیڑا غرق کردیاہے ،سینیٹرروبینہ خالد

جمعرات 14 نومبر 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ریوڑیوں کے دام نوکریاںنااہل اور جرائم پیشہ لوگوں کو فروخت کرکے سرکاری محکموں کابیڑا غرق کردیاہے ،بینک آف خیبر،ایلمنٹری فائونڈیشن،کے پی ازمک ،بی آرٹی اور بلین سونامی ٹری میں کرپشن کے قصے ابھی ختم نہیں ہوئے تھے کہ بچوں کیساتھ زیادتی کامرتکب محکمہ منصوبہ بندی میں بطورکنسلٹنٹ سہیل ایازنے حکومت کی قلعی کھول دی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس کاکہناہے کہ سہیل ایاز خیبر پختون خوا کے سول سیکرٹریٹ محکمہ منصوبہ بندی کو کنسلٹینسی دے رہا تھا اور حکومت سے ماہانہ تین لاکھ روپے تنخواہ لیتا ہے وہ بچوں کیساتھ بدفعلی کے مکروہ کام کا عادی مجرم ہے اور بیرون ملک سزا بھی کاٹ چکا ہے،ایسے جرائم پیشہ فردکااہم سرکاری محکمے میں ملازمت کرنا پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبے میں چھ سالہ دورحکومت کے دوران اہم عہدوں پر سفارشی کلچرکوفروغ ملا جنہوں نے کرپشن کابازارگرم کررکھاہے دوسروں کوفری کرپشن کادرس دینے والے خودبہتی گنگامیں ہاتھ دھورہے ہیں ، صوبے کے اہم سرکاری ادارے عضو معطل بن چکے ہیں جبکہ ڈاکٹرز،اساتذہ،تاجروں سمیت عام آدمی آج سڑکوں پراپنا حق مانگنے پرمجبورہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں