خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

کیپٹن (ر)خالد محمود صدر ،شیرازمحمد سیکرٹری جنرل اور محمد زبیر خان فنانس سیکرٹری چن لئے گئے،نومنتخب کابینہ کا ویٹ لفٹنگ کو فروغ دینے کلئے کام کرنے کا عزم

پیر 24 فروری 2020 23:28

*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،آئندہ چار سال کی مدت کیلئے نئی کابینہ تشکیل دیدیاگیا۔کیپٹن (ر)خالد محمودکو صدر ،شیرازمحمد سیکرٹری جنرل اور محمد زبیر خان فنانس سیکرٹری چن لئے گئے۔اس حوالے سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ایک خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جسمیں صوبائی کابینہ کے مختلف عہدیداروں سمیت پشاور،مردان،ڈی آئی خان،کوہاٹ،ملاکنڈ،ہزارہ اورمردان ڈویژن ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اورپاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن اور صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے نمائندوںنے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی سابق کاکردگی کو تسلی بخش قراردیدیاجبکہ صوبے میں ویٹ لفٹنگ کھیل سے متعلق مختلف امور پر غوروخوص کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متفقہ طور پر خیبر پختونخواویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ تشکیل دیدیاگیا،جسکے مطابق کیپٹن (ر)خالد محموکوصدر،طارق پرویزکو سینئر نائب صدر،جبکہ نائب صدورمیںارشدخان،صغیر احمد،شوکت نعیم،لیاقت علی خان اور سلمیٰ فیض ،اسی طرح سیکرٹری جنرل شیرازمحمد ،جائنٹ سیکرٹری محمد شجاع،جائنٹ سیکرٹری نوشین شاہ،جبکہ ایگزیکٹیواراکین میں پشاور سے جنید طارق،ڈی آئی خان سے محمد شفیق،بنوں سے محمد اظہر الدین،ہزارہ ڈویژن سے رشید احمد،ملاکنڈ سے عدنان خان،مردان سے جنیدخان اور کوہاٹ ڈویژن سے شہزادہ فہدشام ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب سیکرٹری جنرل شیرازمحمد نے کہاکہ انشاء اللہ صوبے میں ویٹ لفتںگ کھیل کے فروغ کیلئے پہلے سے زیادہ کام کرینگے،کیونکہ صوبے بھر میں اس کھیل کا مستقبل تابناک ہے خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ سے ملکر خیبر پختونخوامیں نچلی سطح پر مرد وخواتین کے بہترین کھلاڑیوں کو پیداکرکے سامنے لائینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں