، جرمنی کے سفیر برنہارڈشیلاگیک کی گورنرشاہ فرمان سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال

بدھ 26 فروری 2020 21:32

ؑپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پاکستان میںتعینات جرمنی کے سفیر برنہارڈشیلاگیک نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنرشاہ فرمان سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔جرمن سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا نہ صرف قدرتی وسائل سے مالامال ہے بلکہ جغرافیائی سطح پر ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں عالمی سیاست اور امن وامان کی بدتر صورتحال کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عوام سمیت صوبے کی معاشی ، اقتصادی اورسیکورٹی صورتحال شدید متاثرہوئی ہے۔ پاکستان افغانستان میں مستقل امن کاخواہاں ہے اور عالمی ممالک کو چاہئیے کہ وہ افغانستان میں اب تعمیرنو اوربحالی کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ اگر وہاں امن قائم ہوگیا تو پاکستان براستہ افغانستان وسطی ایشیاء ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر جرمنی کے سفیر نے گورنرخیبرپختونخوا کے خطے سے متعلق وژن کو سراہااور جرمنی اورپاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔#

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں