پشاور،ضلع بھر میں پولیس کا کورونا وائرس سے بچائو کے بارے میں آگاہی مہم کاسلسلہ بدستورجاری

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ضلع بھر میں پولیس کا کورونا وائرس سے بچائو کے بارے میں آگاہی مہم کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔ پولیس موبائلز پر نصب لاؤڈسپیکرزکے ذریعے لوگوں کواپنے گھروں تک محدودہونے اورکوروناوائرس سے بچاوکیلئے حکومتی احکامات پرعمل درآمد کی ہدایات دی جارہی ہیں جبکہ مساجد میں بھی اعلانات کاسلسلہ جاری ہی.ملک بھرکی طرح ضلع چارسدہ میں جاری عارضی لاک ڈاون کے ساتویں روزبھی تمام بازار ' مارکیٹس سمیت تمام ریسٹورنٹس اورتمام چھوٹے بڑی دکانیں بندرہیں' جبکہ کریانہ سٹورز'میڈیکل سنٹرزاورفروٹ'سبزی شاپس اورقصائی سمیت نانبائی کی دکانیں کھلی رہیںاور موجودہ حالات کے پیش نظر چارسدہ ضلع بھرکے تمام داخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ کاعمل بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

جزوی لاک ڈاون پرحکومتی عمل درآمدکویقینی بنانے کیلئے اورلوگوں میں کوروناوائرس سے بچاوکیلئے اختیاطی تدابیراپنانے کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے شہربھرمیں سیکورٹی فورسیز اور پولیس پٹرولنگ کاسلسلہ بھی جاری ہی.ان تمام عوامل کی نگرانی ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان خود کررہے ہیں اور وقتافوقتا سرکلز ایس ڈی پی اوزاورافسران کوموقع کی مناسبت سے اہم ہدایات بھی جاری کررہے ہیں۔

ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے عوام کینام اپنے پیغام میں کہاہے کہ کوروناوائرس جس میںموزی مرض سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پرعمل درامدیقینی بناکرمشکل کی اس گھڑی میں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کاساتھ دیں اورکوروناوائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کریں اورکہا ہے کہ پولیس'پاک فوج اورقانون نافذکرنیوال تمام ادارے عوام کیساتھ ملکرمشکل کی اس گھڑی کامردانہ وارمقابلہ کریں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں