کورونا بیماری سے بچائو کے لئے لوگوں احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں،ڈاکٹر عبداللہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) کورونا بیماری سے بچائو کے لئے لوگوں احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں آنے والے دن نہایت اہمیت کے حامل ہیں جو لوگ بیرون ممالک کا سفر کرکے آئے ہیں وہ خود یا ان سے ملنے جلنے والے فوری طورپر محکمہ صحت کے حکام سے رضاکارانہ طورپر رابطہ کرکے اپنا ٹیسٹ کرائیں بصورت دیگر وہ خود یا ان کے پیارے کسی بہت بڑی مصیبت میں متبلا ہوسکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبداللہ اور ڈاکٹر عمران نے پختونخوا ریڈیو سوات ایف ایم98 کے لائیو پروگرام ’’ریڈیو کلینک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا پروگرام کے میزبان فضل خالق خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں سب سے پہلے ہاتھوں کی صفائی پر توجہ دی جائے اس کے علاوہ جو لوگ معمول کے نزلہ زکام کے شکار ہوں وہ بھی احتیاطاً ماسک کا استعمال شروع کریں ، ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ بیرون ممالک کا سفر کرکے آئے ہیں ضروری نہیں کہ ان میں کرونا وائرس ہو لیکن وہ حالات کی تناظر میں اپنا ٹسٹ ضرور کرائیں اس طرح وہ خود اور ان کے گھر کے افراد سمیت ان سے ملنے جلنے والے اس خطرناک وائرس کے وار سے بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتے ہم سب کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ جن لوگوں میں اس وائرس کے اثرات موجود ہیں وہ سامنے آنا شروع ہوجائیں گے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں لہٰذا جو لوگ اب تک محفوظ ہیں وہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد سختی سے یقینی بنائیں تاکہ وہ خود محفوظ رہ سکیں اور دوسروں تک یہ بیماری پھیلانے کا باعث نہ بنیں،انہوں نے ہدایت کی کہ لوگ پاک صاف خوراک استعمال کرنے کا اہتمام کریںاور حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے اوقات کار جو مقرر کئے گئے ہیں اس دوران گھروں سے کسی صورت باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے انہیں گلیوں میں ٹولیوںکی صورت کھیلنے سے کچھ دنوں کے لئے منع کریں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں