قومی وطن پارٹی کے وزیر اعظم پیکج کے تحت امدادی راشن کی تقسیم اور لسٹوں کی تیاری کاکام پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے سپر دکرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی وائس چیئرمین و سابق سینیٹر و سابق صوبائی وزیر الحاج محمد ہاشم خان نے وزیر اعظم پیکج کے تحت امدادی راشن کی تقسیم اور لسٹوں کی تیاری کاکام پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے سپر دکرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے سیاسی پوائنٹ سکوررننگ کے ذریعے اصل حقدارمحروم رہ جائیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کورونا پوری قوم کامشترکہ مسئلہ ہے اور اس سے متحد ہ فیصلوں اور عملدرآمد کے ذریعے ہی چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے اور مشکل وقت میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل عوام کی پریشانیوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ جاری امتحان کی گھڑی میں پی ٹی آئی کے حکمران عوام کی دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے اس کے برعکس اقدامات اور فیصلوں پر عمل پیرا ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

امدادی سامان کی تقسیم اور مستحقین کی لسٹوں کی تیاری کیلئے ٹائیگرز فورس کے سپرد کرنے سے عوام میں بے یقینی پھیل چکی ہے اور محسوس کر رہے ہیں کہ اس میں منظور نظر اور پسند ناپسند کا عنصر غالب رہے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت موجودہ نازک صورتحال میں عوام کی دکھوں کا مداوا کرے اور ان کو امتیازی سلوک اور سیاست کی بھیٹ چڑھانے کی بجائے اس عمل کو غیر جانبدار اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے مکمل کیا جائی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں