ریاستی اداروں پر تنقید کے تیر برسانا بری روایت ہے ‘ محمد فائق شاہ

تمام ادارے مل کر ہی ملک کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنا سکتے ہیں‘اپوزیشن اور حکومت سیاسی جنگ میں اداروں کو نشانہ نہ بنائیں‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

پیر 21 ستمبر 2020 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے اے پی سی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی سیاست کے لئے اداروں پر تیر برسانا ملکی مفاد میں نہیں ہے، تمام ادارے مل کر ہی ملک کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنا سکتے ہیں، پاکستان جغرافیائی اعتبار سے جس خطے میں واقع ہے وہاں ترقی اور خطرات دونوں موجود ہیں، اداروں کو کمزور کرنے سے مشکلات میں اضافہ ہو گا، حکومت اور اپوزیشن ہوش کے ناخن لیں، عوام کی بہتری، غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے روڈ مشترکہ لائحہ عمل کی بجائے عوام کو بغاوت پر اکسانا عقل مندی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن اپنی بقاء کیلئے اداروں پر ٹوٹ پڑی ہے یہ جمہوریت نہیں اپنا مفاد ہے، امن ترقی پارٹی سمجھتی ہے کہ مشترکہ قیادت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔صوبائی، فرقہ وارانہ اور علاقائی تعصبات کو ہوا دی جا رہی ہے، اپوزیشن بھی اس میں شامل ہو چکی ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن دونوں کے غلط رویوں کا محاسبہ کریں گے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ جمہوریت کا جمہور سے تعلق ہے، عوام کا مفاد اولین ترجیح ہونی چاہئے بدقسمتی سے سیاسی قیادت اپنا مفاد دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے بحران جنم لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں