ڈی پی او ایبٹ آباد کا تھانہ ڈونگاگلی کا اور ڈی آر سی گلیات کا دورہ

تھانہ ریکارڈ کا جائزہ لیا چیئرمین ڈی آر سی سے ملاقات کی

بدھ 23 ستمبر 2020 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) ڈی پی او ایبٹ آباد کا تھانہ ڈونگاگلی کا اور ڈی آر سی گلیات کا دورہ، تھانہ ریکارڈ کا جائزہ لیا چیئرمین ڈی آر سی سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے تھانہ ڈونگاگلی کا ددورہ کیا او موقع پر ڈی ایس پی گلیات مطلوب شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ ریکارڈ اور موجود رجسٹرات کا تفصیلی جائزہ لیا ، حوالات میں موجود ملزمان سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کیسز کی نوعیت اور پولیس کے رویے کے حوالے سے معلومات لی تھانہ کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا میس اور پولیس ملازمین کو فراہم کی جانے والے کھانا اور اس کا معیار چیک کیا دوپہر کے کھانے کا وقت ہو جانے کی وجہ سے ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے تھانہ میں موجود پولیس ملازمین کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر کھانا کھایا ، کھانے کی میز پر پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے ، کوت چیکنگ کے دوران محرر کوت کو سرکاری اسلحہ کی صفائی اورمال خانہ میں موجود مال مقدمات کے حوالے سے ضروری ہدایات دی پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکس کا جائزہ لیا اور ان میںمزید بہتری لانے کی ہدایات دی جبکہ ایس ایچ او تھانہ اور محرر سٹاف سمیت جوانوں کو عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے اور ہر قانونی کی مطابق عوام کے مسائل کا حل یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ وزٹ کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈی آر سی گلیات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین ڈی آر سی گلیات مولانا عبدالشکور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ڈی آ رسی کے دورے کے موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈی آر سی گلیات کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور گلیات پولیس کے حوالے سے تمام امور پر چیئرمین ڈی آر سی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں