ژ* ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارو مدار تعلیم پر ہے ،حاجی عبداللہ قاضی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم، نصاب اور درس گاہوں کو مرتب کرنے سے طالب علموں کو معاشرہ کا کار آمد فرد بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارحاجی عبداللہ قاضی نے مردان میں انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ہی مستحکم معیشت، خوشحال معاشرہ اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملتی ہے اس ضمن میں انٹرنیشنل اسلامک سنٹرنے مختصر عرصہ میں عصر ی تقاضوں کے مطابق نصاب کی تیاری، درس و تدریس اور شاندار عمارت کو ڈیزائن کیا ہے جہاں پر کلاس رومز اور لیب بھی اپنی مثال آپ ہے۔

ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار اہم ثابت ہورہا ہے،عصر حاضر کے مسابقتی دور میں اعلیٰ تعلیم سے ہی پاکستان کو معاشی طور پرمزید مستحکم اور عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کے لئے بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اسے حاصل کئے بغیر ایک صالح اور پر امن معاشرے کا تصور ناگریز ہے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارو مدار تعلیم پر ہے اور تعلیم ہی کے ذریعہ بنی نوع انسان شعور و فہم کی بلندی میں پرواز کرتا ہے تعلیم خواہ دینی ہوں یاعصری دونوں ہی کردار سازی میں اہم رول ادا کرتے ہیں البتہ دونوں طرح کے علوم کا حصول اگر ایک ساتھ ہو تو یہ کسی نعمت عظمی سے کم نہیں تعلیم انسان کے لئے ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے دینا کی ساری جنگوں میں فتح حاصل کی جاسکتی ہے تعلیم ترقی کے لئے سب طاقتور ذریعہ ہے جسے دنیا میں بھی تبدیلی لانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں