جرمن سفیر پشاوری چپلی کباب کے گرویدہ ہو گئے

پیر 26 اکتوبر 2020 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان میں تعینات جرمنی کے نئے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک پشاور کے مزے دار چپلی کباب کے گرویدہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرے پشاور کے حالیہ دورے کے دوران سب سے دلچسپ تجربہ چپلی کباب سے لطف اٹھانے کا تھا۔انہوں نے چپلی کباب کھانے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نہایت ہی مزیدار ہیں! اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں تعینات جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی پاکستان کی ثقافت اورتہذیب کے اچھے پہلوؤں کو نمایاں کرتے رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں