پشاور دھماکہ ایک سازش ہے جسے بے نقاب کرینگے‘ طیب جان

ٴ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے، غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ ریجن صدر

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) انصاف لیبر ونگ کے ریجنل صدر طیب جان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘ دہشتگردوں کو پاکستان سے مٹاکر دم لیں گے پی ٹی آئی کی حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک میں امن و امان کا کریڈٹ تحریک انصاف اور سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے پشاور دھماکہ ایک سازش ہے جسے ہم بے نقاب کرینگے اپوزیشن سے درخواست ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور جلسہ ملتوی کرے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل آر ایچ‘ کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ ہم ہمیشہ اٴْن لوگوں سے لڑتے رہیں گے جو پاکستان کی ساکھ کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ میری دعائیں اٴْن تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا اور جن کے عزیز زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صوبائی حکومت کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہداء اور زخمیوں کیلئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں