نوجوانوں کیلئے باڑہ گلی میں پانچ روزہ رہائشی پروگرام کاآغازکل ہوگ

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:12

پشاور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :پشاور یونیورسٹی کے کریمینالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز اور صوبائی محتسب آفس کی شراکت سے جامع معاشرے بین الثقافتی مکالمے ،صنفی تشدد، انسانی حقوق پالیسی، سیاسی اور سماجی امور میں نوجوانوں کی شرکت اور پولیو کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر پانچ روزہ رہائشی پروگرام کا پشاور یونیورسٹی کے باڑ    ہ گلی کیمپس میں بروز جمعرات آغاز ہوگا۔

اس رہائشی کیمپ کے انعقاد میں یو این ڈی پی ، یونیسیف پاکستان، دوستی ویلفیئر آرگنائزیشن، کمیشن برائے وقار نسواںنیٹ اور ایف ای ایس کنسلٹنٹس بھی شراکت دار ہیں۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے اٹھارہ سال سے30سال کے عمر کے70نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کا مقصد پاکستان کے60فیصد نوجوانوں کو اس نہج پر آگہی دینا ہے کہ وہ خود سے بااختیار بنیں اور معاشرتی اور سیاسی شعبوں میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے معاشرے کے قیام کیلئے کام کر سکیں۔

پروگرام کی مختلف نشستوں سے چیئرمین کریمینالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر بشار ت حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ابرار، ڈائریکٹر یوتھ افیئر سلیم جان، ڈائریکٹر جی ڈی اے ، ڈائریکٹر پروگرام کمیشن برائے وقار نسواں آمنہ درانی اور دیگر بھی خطاب کریں گے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں