کیپرا کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی میں بے مثال کارکردگی،فیاض علی شاہ

بدھ 23 جون 2021 00:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ سیس کی حصول میں پچھلے سال کے مقابلے میں 580 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کرلیا۔خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ( کیپرا)نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں رواں مالی سال کے دوران 1330 ملین روپے اکٹھے کرلئے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیپرا کو انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ سیس کی مد میں 1300 ملین روپے حاصل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے جس میں 19 جون 2021 تک کیپرا نے 1330ملین سے زائد وصولی کرلی ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں583 فیصد زیادہ ہے،یاد رہے کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی طورخم بارڈر، غلام خان، انگور اڈہ اور خرلاچی کے مقامات پر موجود پاکستان کسٹمز کے چیک پوسٹس کے ذریعے افغانستان سے آنے والی مال بردار گاڑیوں سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا زیادہ تر حصہ طورخم بارڈر سے جمع ہوتا ہے اور اس کی وجہ اس شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کا زیادہ ہونا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کیپرا فیاض علی شاہ نے کیپرا کی کامیابی کو وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑاکی خصوصی رہنمائی اور کیپرا کے عملی کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نیانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی خصول میں خیبرپختونخواہ ریونیو اتھارٹی کے ساتھ کرنے پر پاکستان کسٹمز کے حکام کا شکریہ ادا کیا، اپنے بیان میں فیاض علی شاہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کا بنیادی مقصد صوبے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے تاکہ صوبائی حکومت کے پاس اعوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنیکے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل موجود ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں