حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا

جمعہ 30 جولائی 2021 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ دیگرافراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور شہید اہلکار کی لاش کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، سی سی پی او پشاور کے مطابق موبائل میں 3 اہلکار موجود تھے، اور ریپڈ رسپانس فورس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے میں موبائل انچارج شہید جب کہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا حیات آباد کارخانو چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس گاڑی کے قریب ہوا، اور ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا حملہ لگتا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں