خیبرپختونخوااسمبلی میں ایک بار پھرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پرسوالات اٹھ گئے

سپیکرمشتاق غنی نے سیکرٹری ہیلتھ کیخلاف تحریک استحقاق لانیکی ہدایت کردی

پیر 20 ستمبر 2021 23:53

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں ایک بار پھرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پرسوالات اٹھ گئے۔سپیکرمشتاق غنی نے سیکرٹری ہیلتھ کیخلاف تحریک استحقاق لانیکی ہدایت کردی جبکہ وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے ایڈمنسٹریٹیوخامیاں دورکرنے کیلئے اوپن مارکیٹ سے ٹیم لینے کی اجازت مانگ لی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران جب ایم پی ایز صلاح الدین،خوشدل خان،سراج الدین اورشکیل بشیرخان نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ان کے سوالوں کے جوابات موصول نہ ہونے پرناراضگی کااظہار کیاتو سپیکرمشتاق احمدغنی نے کہاکہ ڈیپارٹمنٹ دوسری مرتبہ اسمبلی کیساتھ مذاق کررہاہے دودن پہلے جوابات آجانے چاہئے جومحکمہ اپنے منسٹرکوبروقت جمع نہیں پہنچاتے اس ڈیپارٹمنٹ کاقبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے محکمہ صحت کی طرف سے اراکین کوبروقت جوابات نہ بھیجنے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کیخلاف چیف سیکرٹری کو دوبارہ ڈسپلائے نوٹ ارسال کرنے کی ہدا یت کردی بعدازاں وزیرصحت تیمورجھگڑا نے کہاکہ گزشتہ دوہفتوں میں تین بار سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ میٹنگ ہوئی انہیں بتایاکہ اسمبلی میں ہیلتھ کابندہ موجودہوناچاہئے اے ڈی جی رینک سے کم بندہ ایوان نہ آئے ہم یہاں لوگوں کے مسائل حل کرنے آئے ہیں ایڈمنسٹریٹیوخامیاں ہیں اسلئے سسٹم ٹھیک بنانے کیلئے ہم مشکل فیصلے لینگے اگرمعاملات ٹھیک نہیں ہوتے تو ہمیں اجازت دیدی جائے کہ مارکیٹ سے بندے لے لیں رولزاینڈبزنس میں سیکرٹری اپنے منسٹرکورپورٹ ہی نہیں کرتا دنیامیں ایساسسٹم نہیں اسکے باوجود نظام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے سپیکرنے سیکرٹری اسمبلی کوہدایت کی کہ چیک کیاجائے اگرسیکرٹری کیخلاف تحریک استحقاق بنتاہے تو ایوان میں لایاجائے ایوان نے ہیلتھ سے متعلق تمام سوالات قائمہ کمیٹی کے حوالے کردئیے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں