ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبہ بھر کے ہر تحصیل میں احتجاجی مظاہرے

پیر 25 اکتوبر 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پیر 25 اکتوبر کو تحصیل سطح پر صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں پارٹی قائدین، ذمہ داران، کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پشاور سٹی میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کی۔

پشاور کے مظاہرے میں مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ اور صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور بھی شریک تھے۔سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخارحسین نے شانگلہ کے احتجاج میں شرکت کی۔صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے بونیر کے مظاہروں میں شرکت کی۔صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداران نے بڈھ بیر کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیم خان نے سوات، ایم پی اے صلاح الدین نے پشتخرہ کے احتجاج میں شرکت کی۔ اسی طرح مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسفزئی نے لوئر دیر تحصیل ادینزئی اور ایم پی اے حاجی بہادر خان نے تحصیل منڈا کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ تمام تحصیلوں میں کثیر تعداد میں کارکنان، عہدیداران اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی۔صوبائی صدر ایمل ولی خان نے تمام ضلعی و تحصیل ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں