ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی اولین ترجیحات میں شامل ،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر عارف الله اعوان

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ، ایجوکیشن، ریوینیو،پولیس اور دوسرے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکو تمام محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرکاری اراضیات پر قابض مافیا کی بیخ کنی، پاکستان سیٹیزن پورٹل پر سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی، اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے اقدامات، صحت مراکز پر فراہم کردہ سہولیات، عشرہ صفائی، پرائم منسٹر پبلک سروس ڈیلیوری ویژن کے تحت کیے گئے کاموں کی کارکردگی اور محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں