صوبائی دارالحکومت پشاورمیں واقع واحد ریجنل بلڈ سینٹر کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے اشتہارجاری کردیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں واقع واحد ریجنل بلڈ سینٹر کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے اشتہارجاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم واحد بلڈ سینٹر کو ٹھیکے پر دینے کے لئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے، جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد کے بلڈ سینٹرزکے لئے بھی بڈنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے بعد بلڈ اسکریننگ کے لئے فیس ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب بلڈ سینٹرز کے ملازمین نے اداروں کے پرائیویٹائزیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اس حوالے سے بتایا کہ بلڈ سینٹرز کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ان مراکز میں بہتری لانا ہے، ان اداروں کی نجکاری نہیں ہورہی بلکہ پرائیویٹ ادارے کی مدد سے بلڈ سینٹر کے عملے کو تکنیکی تربیت دی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں