عجب خان مرحوم کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ‘ ثمربلور

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کی سابق ناظم عجب خان (مرحوم) کے گھر آمد کے موقع پر ان کے بیٹوں سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ثمر بلور نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کی یاد دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا عوامی نیشنل پارٹی عجب خان (مرحوم ) کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی کیونکہ وہ پارٹی کے قیمتی اثاثہ اور باچا خان بابا کے فلسفے کے پرانے ساتھی تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ثمر بلور نے سابق ناظم عجب (مرحوم) کے بیٹوں کو شادی کی مبارکباد بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عجب خان (مرحوم) کے بیٹے جاوید خان شنواری نے گھر آمد پر ثمر بلور کا شکریہ ادا کیا اور ماضی کی طرح آئندہ بھی پارٹی کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں