خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 21 اپریل کو ہونےوالے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم ختم

جمعہ 19 اپریل 2024 17:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائ اسمبلی کی خالی نشستوں پر 21 اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم گزشتہ آدھی رات کوختم ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا اعلامیہ کے مطابق ان حلقوں میں خیبر پختونخوا سے این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئ خان ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستیں شامل ہیں،مجموعی طور پر 49 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے، پشاوراین اے 8 باجوڑ میں 7امیدواروں، این اے 44 ڈی آئی خان میں 19, پی کے 22 باجوڑ میں 13 اور پی کے 91 کوہاٹ میں 10 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہیگی،ان انتخابات میں 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے،مرد ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 99 ہزار 7سو 39 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 72 ہزار 2سو 16 ہے۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 892 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،139 پولنگ سٹیشن زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں،سکیورٹی کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے جارہے ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں