صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات

منگل 23 اپریل 2024 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے آئی آر ڈی پاکستان اور ایویڈینس ایکشن کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ وفد نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و پالیسی ایڈوائزر سمیرا شمس کی قیادت میں ڈی وارمنگ پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر، سینئیر پروگرام ایڈوائزر قدیر بیگ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیر صحت نے اس موقع پر بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت اگلے 3 سالوں میں سکول جانے کی عمر کے بچوں میں آنتوں کے کیڑوں کے چیلنج/خطرات پر قابو پانے کی پوری کوشش کرے گی۔اجلاس میں مذید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں ابھی تک تقریبا 12 میلین بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی دوائی دی جاچکی ہے اور اگلے 3 میں سالانہ 80 لاکھ بچوں کو پیٹ کی کیڑوں کی خاتمے کی موثر ومحفوظ دوائی فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت کو بتایا گیا کہ صوبہ کے 22 اضلاع میں پانچ سے چودہ سال کے 82 لاکھ سے زائد بچوں کو آنتوں کے کیڑوں سے بچانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اس ہدف میں تمام نجی و سرکاری سکولوں اور مدارس کے بچے شامل ہیں۔ اس ہدف کے حصول کیلئے 73 سے زائد اساتذہ اور طبی عملے کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ستمبر میں عملے کی تربیت مختلف درجہ بندیوں کی بنیاد پر ہوگی جس کے بعد ڈی وارمنگ کا نفاذ ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں