خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز اختتام پذ ہوگئی

جمعہ 3 مئی 2024 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) پشاور میں جاری مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے منعقدہ سپورٹس فیسٹول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں آخری روز پست قامت کھلاڑیوں کا کرکٹ فائنل میچ پشاور زلمی نے جیت لیا فائنل میں کرک ٹایگرز کو 65 رنز سے شکست دی اور ٹایٹل کا حقدار ٹہرے۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی اور بغیر کسی نقصان کے 97 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔عثمان خان نی69رنز کی ایک جارحانہ اور دلکش ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔عثمان میدان کے چاروں طرف بہترین شاٹس کھیلے انکی اننگز میں اٹھ فلک بوس چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔دوسرے اوپنر ارشاد نے 12رنز بنایے اور وہ بھی ناٹ اوٹ رہے۔ جواب میں کرک ٹایگرز 98رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم صرف 32رنز پر ڈھیر ہوگیی۔

(جاری ہے)

شیراز واحد بلے باز تھے جو ڈبل فگرز تک پہنچے۔انہوں نے گیارہ رنزسکور کیے۔ پشاور کی طرف سے عثمان،سلیمان اور ارشاد کامیاب بولرز رہے جنہوں نے دو دو کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔اسی طرح وہیل چیئر کرکٹ فائنل میں مردان نے پشاور کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے فاتح کھلاڑیوں نے ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، ایڈمنسٹریٹرحیات اباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، زوار نور ضیاء سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ، خصوصی افراد گیمز میں صوبہ بھر سے چارسو سے زائد کھلاڑیوں نے 34 مختلف کیٹگریز کے گیمز میں حصہ لیا ۔

خصوصی افراد گیمز بیڈمنٹن سٹینڈنگ ڈبلز ایونٹ میں پشاور کے سید فہد شاہ اور آصف نے خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے عمران اور عابد کو 21-17 سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔ خواتین وہیل چیئر ٹیبل ٹینس میں مینہ نے پہلی، مروہ نے دوسری، ڈسکس تھرو سٹینڈنگ میں شمع نے پہلی گلشن نے دوسری، وہیل چیئر دوڑ میں کرشمہ نے پہلی، رعنا گل نے دوسری، مرد سٹینڈنگ ٹیبل ٹینس میں عبداللہ جان نے پہلی، سجاد رضا نے دوسری، وہیل چیئر ٹیبل ٹینس میں احسن دانش نے پہلی، ذبیح نے دوسری، وہیل چیئر ڈسکس تھرو میں بلال رومی نے پہلی، تحسین نے دوسری، بیڈمنٹن وہیل چیئر ٹیم ایونٹ میں احسن اور ثناء اللہ نے پہلی، رفعت اللہ اور عارف نے دوسری، سو میٹر وہیل چیئر دوڑ میں شکیل نے پہلی، مثل خان نے دوسری، باسکٹ بال وہیل چیئر میں پشاور نے پہلی اور مردان نے دوسری، خواتین آرچری میں حسینہ نے پہلی، رعنا گل نے دوسری، مرد آرچری وہیل چیئر میں رحمت اللہ نے پہلی، راحید شیرین نے دوسری، جیولن تھرو وہیل چیئر مین شکیل نے پہلی، جاوید نے دوسری، شاٹ پٹ وہیل چیئر مین عمران نے پہلی، مشتاق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں