خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ

عالمی سطح الیکشن، مالیاتی امور وسرمایہ کاری اعتماد بے یقینی کا شکار ہے‘ چیئرمین اے ٹی پی

بدھ 24 اپریل 2024 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے ماہرین اور اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز، سفارت کاری برائے سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے اصولوں کے مطابق بنانے کی اشد ضرورت ہے، عالمی سطح پر موجودہ الیکشن، مالیاتی معاملات، اور عدم استحکام کی وجہ سے بہت دھچکا لگا ہے، جس کو ختم کرنا ضروری ہے، اصول بنا لیا جائے کہ سفارت میں سفارش، میرٹ کشی اور غیر پیشہ ورانہ انداز کو برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ سفارش اور اقربا پروری نے سفارت کاری کو خالہ جی کا گھر سمجھ لیا ہے، انہیں سرمایہ کاری، برآمدات اور پاکستان کی پالیسیوں اور ضرورتوں کا کوئی علم نہیں، جب ملک خارجی اور داخلی سطح پر مضبوط اداروں اور افراد کے ہاتھ میں ہو حکومتوں کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، امن ترقی پارٹی خارجہ اور داخلہ محاذوں کی اصلاحات اور بہتری کا مکمل منصوبہ رکھتی ہے، سب سے پہلے میرٹ پر تعیناتیاں، سرمایہ کاری اور برآمدات کا ہدف، چیک اینڈ بیلنس، اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہیں، جبکہ عالمی امن، محکوم قوموں کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جارحانہ انداز سے مقدمہ پیش کیا جائے گا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور اورسیز پاکستانیوں کو پیش آنیوالے حادثات پر سفارت خانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اسی طرح یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ میں پاکستانی عدم تعاون کا شکار رہتے ہیں، سرمایہ کاری کے نئے مواقع، تجارت اور برآمدات پر سفارت کاری کا کسی کو علم تک نہیں، انتہائی مخدوش حالات ہیں، حکومت فی الفور اس پر توجہ دے اور خارجہ اور داخلہ کے اداروں کو مضبوط کیا جائے، اپنے گول مقرر کیے جائیں جس پر باز پرس کی جائے، امن ترقی پارٹی دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتی ہے اور آن سے رابطے میں رہتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں