کل شام مجھے ایک لفافہ ملا جس میں سیل بند فارم 45 تھا۔الیکشن کمیشن کا یہ فارم 45 کسی کو کچرے کے ڈھیر سے ملا،تیمور جھگڑا

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کل شام مجھے ایک لفافہ ملا جس میں سیل بند فارم 45 تھا۔الیکشن کمیشن کا یہ فارم 45 کسی کو کچرے کے ڈھیر سے ملا ہے پشاور کی 9 نشستوں کے نتائج الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزرا تیمور جھگڑا، کامران بنگش اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ پشاور میں منظم دھاندلی سے متعلق مزید اہم شواہد میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں اپریس کانفرنس سے خطاب کیا تیمورجھگڑا نے کہا کہ کل شام مجھے ایک لفافہ ملا جس میں سیل بند فارم 45 تھا۔

الیکشن کمیشن کا یہ فارم 45 کسی کو کچرے کے ڈھیر سے ملا ہے۔ہم بغیر ثبوت کے دھاندلی کے الزامات نہیں لگاتے۔یہ فارم 45 الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی چیف سیکرٹری اور آئی جی کو 8 فروری کے انتخابات کی تحقیقات کروانی چاہیئے جو انتخابی نتائج کو اس بے دردی سے تبدیل کرسکتا ہے وہ کیسے دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش نے کہا کہ 14 فروری ہی کو نئے فارم 45 بنانے کی اطلاع مل چکی تھی۔

51 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 ایک ہی شخص نے بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔ہمارا سب سے بڑا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور چوری شدہ منڈیٹ واپس لینا ہے۔ تیمور سلیم جھگڑانے کہا کہ مجھے امید ہے صوبائی حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے گی۔جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر پارٹی ورکر مایوس ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت جلد از جلد ایکشن لے۔ ہرروز پشاور میں لوگ دھاندلی کے خلاف نکل رہے ہیں۔ کے پی میں کہاں شفاف انتخابات ہوئی وفاقی حکومت کی کوئی اخلاقی ساکھ نہیں۔ کامران بنگش وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب فارم 47 والے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں