وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا حالیہ بارشوں سے صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

اتوار 28 اپریل 2024 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حالیہ بارشوں سے صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کا ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔ وزیر اعلی کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان بھی کیا۔ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔۔ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ صوبے میں بھر میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں