پشاور،ہزار خوانی میں بکتر بند گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا

دھماکے میں بکتربند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ایس ایس پی آپریشنز

اتوار 12 مئی 2024 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پشاور میں ہزار خوانی چوک کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے کھڑی بکتر بند کے قریب ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے بتایاکہ دھماکے میں بکتربند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس نے بتایاکہ بکتر بند نوشہرہ سے مرمت کے لیے لائی گئی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں