ماضی میں جو حصہ کے پی کے کو نہیں مل سکا، وہ دلائوں گا ،فیصل کریم کنڈی

اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لائوں گا،کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہائوس سازش کا حصہ بنے،گورنرکے پی کے

پیر 13 مئی 2024 04:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ماضی میں جو حصہ کے پی کے کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، صوبے کو اپنا حق دلائوں گا ، اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لائوں گا،کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہائوس سازش کا حصہ بنے۔ڈیرہ اسمعیل خان میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کہوں گا کہ پانی کے معاملے پر مل کر کام کریں، ڈی آئی خان میں لوڈ شیڈنگ کا بڑا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہے عوام کو تبدیلی نظر آئے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے صفر پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ بات کی ہے کہ خیبر پختونخوا کا مقدمہ وفاق میں لڑنا چاہتا ہوں، کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہائوس سازش کا حصہ بنے، اپنے صوبے کا وکیل بن کر وفاق سے زیادہ سے زیادہ فنڈز لائوں گا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ امن و امان کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، پوری کوشش ہوگی اپنے عہدے سے انصاف کروں، پندرہ سال بعد کسی گورنر خیبرپختونخوا نے قائداعظم کے مزار پرحاضری دی۔

انہوںنے کہاکہ حلف لیتے ہی کہا کہ خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑوں گا، ماضی میں جو حصہ کے پی کے کو ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، صوبے کے لیے مل کر کام کریں گے، جبکہ ہماری زمینیں آباد ہوں گی تو دوسرے صوبو ں کو بھی گندم دیں گے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کی سب سے کم تنخواہ ہے، جبکہ دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے پولیس کے پاس وسائل نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان کی حالت سب کے سامنے ہے، ڈی آئی خان میں جج اغوا ہوا، کسٹم اہلکار قتل ہوئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں