5خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات

ٴْ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکوبنوں اور صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کے پی ہائوس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی اس موقع پر دیگر صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ملک پختون یار نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکوبنوں اور صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر کی جانب سے عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک پختون یار خان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گابلکہ جنگی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کئے جائیںگے ، چیلنجز کے باوجود خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور خیبر پختونخوا کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہی ہمارا منشور ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا تدارک کرنا،عوام کو خود مختار بنانا اور عوام کو گھر کی دہلیز پر بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے جواظہار پی ٹی آئی پر کیاہے اب ان کی بے لوث خدمت کرناہماری ذمہ داری بنتی ہے، ہمیں یقین ہے کہ عوام ہم سے مایوس نہیں ہوں گے اور وقتا فوقتا ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔

وفاق کے تلخ رویے پر انہوں نے کہاکہ وفاق خیبر پختونخوا سے سوتیلی ماں جیسا برتاؤ کررہا ہے، کبھی بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر کررہا ہے تو کبھی دیگر منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے مشکلات پیدا کررہا ہے لیکن نااہل اور مسلط شدہ حکمرانوں کو کیا معلوم کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صحت،تعلیم و دیگر شعبوں میں بہتری لاکر خیبر پختونخوا کو ایک رول ماڈل صوبہ بنائیں گے اور جلد ہی صوبے میں عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی کیونکہ پی ٹی آئی کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں