خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کی تیاریاں،کابینہ میں پرانے چہروں کی واپسی کا امکان

پیر 29 اپریل 2024 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کی تیاریاں جاری ہیں ۔ صوبائی کابینہ میں پرانے چہروں کی واپسی کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کی تیاریاں شروع ہوگئی ہے۔ صوبائی کابینہ میں پرانے چہروں کی واپسی کا مکان ہے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواکابینہ میں 3سی4نئے چہروں کولانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

انرجی اینڈپاور، ٹرانسپورٹ سمیت 4محکموں کے نئے مشیرلگائے جانے کی تیاری ہورہی ہے ۔ناموں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرینگے ۔سابق وزراء اور معاونین کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔کابینہ میں پشاور اور نوشہرہ سمیت قبائلی اضلاع سے بھی ممبران شامل ہو سکتے ہیں ۔ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ایک سے دوہفتہ تک متوقع ہے ۔ حکومتی زرائع کے مطابق رواں ہفتے حتمی فیصلہ ہونے کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں