مردان، تھانہ گڑھی کپورہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 18:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) مردان کے تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مردان پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف جاری کردہ احکامات کے پیش نظر تھانہ گڑھی کپورہ پولیس نے ایس ایچ او لطیف خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرکے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش منصف ساکن محب بانڈہ سے 1028 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی کپورہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں