پشاور کے کالج میں طالبات کے غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

طالبات کو کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے، کالج اعلامیہ

بدھ 1 مئی 2024 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ نے تعلیمی ادارے کے اندر اور باہر طالبات کے غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی اس حوالے سے کالج نے اعلامیہ جاری میں کہا گیا ہے کہ طالبات سیاسی سرگرمیوں اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

(جاری ہے)

کالج کے اعلامیہ کے مطابق طالبات کو کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔اعلامیہ میں والدین سے بھی کالج انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی درخواست ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں