وزیر تعلیم خیبرپختونخوا سے بشپ آف خیبر پختونخوا ہمفری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
مشنری سکولوں کے مسائل بشمول اقلیتی برادری کے دیگر مسائل زیر غور لائے گئے ایڈورڈز کالج بشمول تمام مشنری اداروں کو بہت جلد اپنے سابقہ ٹریک پر لائیں گے، فیصل خان ترکئی
بدھ 1 مئی 2024 22:32
(جاری ہے)
وفد میں ایجوکیشن ڈائریکٹر ڈینیئل، پادری خوش بخت، یوسف، آصف اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اقلیتی رہنما سیموئیل رابرٹ شامل تھے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے شانہ بشانہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور ہماری حکومت اقلیتی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم عنقریب ای ٹرانسفر پالیسی لانچ کر رہی ہے جس میں اقلیتی برادری اور خواتین کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔وفد نے محکمہ تعلیم میں برسر روزگار اقلیتی برادری کے مسائل سے بھی وزیر تعلیم کو آگاہ کیا جن کے حل کی انہوں نے یقین دہانی کرائی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہم اپنے سکولوں میں عنقریب سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کا بھی آغاز کر رہے ہیں جس کے لیے آپ کے سکلڈ بیسڈ سکولوں سے بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا اور آپ کے سکولوں کو مزید بھی اپگریڈ کر دیا جائے گا تاکہ ہم اپنے صوبے کے بچوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کر سکیں۔ وفد کی مشاورت سے کاشف کو محکمہ تعلیم کے لیے اقلیتی برادری کی طرف سے فوکل پرسن نامزد کیا گیا جو اقلیتی برادری کے مسائل سے محکمہ تعلیم حکام کو آگاہ کریں گے۔ وزیر تعلیم فیصل خان نے کہا کہ اب صوبے میں سیاسی حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے اور ہم نے بذریعہ اصلاحات اس صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کو ٹھیک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وفد نے وزیر تعلیم کو دور افتادہ علاقوں میں پوسٹنگ ٹرانسفرز، مخصوص علاقوں میں اقلیتی برادری کے لیے ریکروٹمنٹ پراسس میں کوالیفائنگ مارکس میں نرمی اور ریکروٹمنٹ کے دوران میرٹ اور اقلیتی سیٹوں پر بھرتی کے یکساں آرڈر جاری کرنے بشمول دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا جن کی وزیر تعلیم نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے وزیر تعلیم کو مشنری سکولوں کے دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزیر تعلیم نے بہت جلد دورہ کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کرغزستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچنے والے طلبہ کو وزیراعلی ہائوس میں ٹھہرایا گیا
جمرود ، سورکمرکے مقام پر دو موٹر کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی
وفاقی حکومت غیر آئینی ہے چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھی ہے،بیرسٹر سیف
صوابی پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
صوابی ، لڑائی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی
خیبر ،دو گاڑیوں کےمابین تصادم میں بچی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے
ضم شدہ خاصہ دار بھی پنشن کے حقدار تصور ہونگے،صوبائی محکمہ داخلہ کا مراسلہ جاری
عمران خان سے ملاقات ہوئی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
مہمند کےتحصیل حلیمزئ میں جرگہ کی کوششوں سےدو فریقین کے مابین جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی
بنوں میں مختلف حادثات واقعات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عوام الناس کو سستی اشیائے ضروریہ بہم پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی مثبت،عوامی پذیرائی واضح ثبوت ہے۔خواجہ رمیض حسن
-
کامسیٹس یونیورسٹی کے مستقل ریکٹر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
-
رؤف حسن پر حملے کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر قانون
-
پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراطلاعات
-
رؤف حسن حملہ، تحقیقات کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت غیر آئینی ہے چوری کے مینڈیٹ پر بیٹھی ہے،بیرسٹر سیف
-
پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
صوابی پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
-
اسکول جانے والی بچیوں کو تنگ کرنے والا اوباش لڑکا گرفتار
-
فیصل آباد اور راولپنڈی میں خواتین کی جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری
-
پرویزالٰہی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ،غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
سرکاری اداروں اور دفاتر پرسائبرحملے کا خدشہ،سیکورٹی ہائی الرٹ ایڈوائزری جاری