cہشت نگر کالونی میں آئس کی خرید و فروخت میں اضافہ

ض*نشئی افراد کے آنے جانے سے مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ‘ علاقہ عوام

بدھ 1 مئی 2024 21:10

'پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) تھانہ پھندو کی حدود ہشت نگر کالونی میں آئس کی خرید و فروخت میں اضافے کے باعث علاقہ عوام غیر محفوظ بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق ہشت نگر کالونی میں آئس و دیگر منشیات کی فروخت کے باعث مختلف اوقات کار میں نشئی افراد کا آنا جانا ہوتا ہے جن کے پاس اسلحہ بھی ہوتا ہے جو وہ نشے کی حالت میں لہراتے ہوئے علاقے میں پھرتے ہیں جس کے باعث علاقے کے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔

اہل علاقہ کے مطابق رات کے وقت نشئی افراد کا منشیات کے حصول کیلئے آنے سے خواتین اور علاقہ عوام میں خوف پایا جاتا ہے جس کے حوالے سے کئی بار شکایتیں درج کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کھلے عام آئس و دیگر منشیات کی خرید و فروخت سے علاقے کے نوجوانوں پر غلط اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں میں ملوث افر اد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں