پشاور،گھنٹہ گھرکے علاقے میں مچھلی منڈی کے خاتمے کے باوجود اس کا کاروبار کرنے والی 21پرچون دکانیں سیل

جمعرات 2 مئی 2024 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےگھنٹہ گھرکےعلاقےمیں مچھلی منڈی کے خاتمے کے باوجود اس کا کاروبار کرنے والی 21 پرچون دکانوں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گھنٹہ گھر ہیریٹیج ٹریل اور فوڈ سٹریٹ کی خوبصورتی کو متاثر اور نقصان سے دوچار کرنے والی مچھلی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئےتھے جس پر علاقے میں مچھلی کی ہول سیل دکانیں سیل کر کے مالکان کو متبادل جگہ جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی اور مچھلی کی پرچون دکانداروں کو دو ہفتوں کا نوٹس دیا گیا تھا، ڈیڈ لائن گزرنے بعد بھی دکانداروں کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے تھے جس پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز لطف الرحمان، سلیم ایوبی، اویس خان اور ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور رحمان خٹک کی نگرانی میں آپریشن کرتے ہوئے 21 پرچون دکانیں سیل کر کے ان کو بھی جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل ہونے کے احکامات جاری کئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں