خیبر، مرادڈھنڈ ملاگوری میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے 2 افراد کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان چند گھنٹوں میں آلہ قتل سمیت گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ضلع خیبر کے تھانہ ملاگوری پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں علاقہ مرادڈھنڈ ملاگوری میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے دو افراد کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ خیبر پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او خیبر نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او ملاگوری شاہ خالد کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔پولیس پارٹی نے ایک ملزم کو ہسپتال سے زخمی حالت میں جبکہ دوسرے ملزم کو بھی آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں