ج*ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان - 6 ماہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

منگل 14 مئی 2024 21:10

?پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان - 6 ماہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیاگرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے قتل کے مقدمات میں مطلوب 50 ملزمان،دہوکہ دہی، جعل سازی میں مطلوب 5 ملزمان ،ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان ،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان،اغوا اور کرپشن میں مطلوب 2, 2 ملزمان گرفتار کئے گئے گرفتار ملزمان ایف آئی اے، نیب، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

یو اے ای سے 35, سعودی عرب سے 18 ملزمان عمان سے 5, کویت سے 2 ملزمان ،اٹلی سے 2 جبکہ سپین، ترکی، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیاڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہاڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اپنے بیان میں کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے۔ انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں