وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ہینڈ بال لیگ‘خیبرپختونخوا کی دونوں ٹیموں نے میچ جیت لئے

اتوار 26 مئی 2024 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی کے زیراہتمام وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ہینڈ بال لیگ کے سلسلے میں پشاور یونیورسٹی گرائونڈ پر میچوں کا سلسلہ جاری ہے‘گزشتہ روز ہونیوالے میچوں کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم‘ ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر نورزادہ‘ احسن خان‘ سجاد خان‘ کھلاڑی‘ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے عہدیداران‘ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے بھی موجود تھے‘گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میں کے پی گرین کی ٹیم نے بلوچستان کے خلاف اٹھارہ کے مقابلے میں تیس گول سے کامیابی اپنے نام کی‘دوسرے میچ میں پنجاب گرین کی ٹیم نے سندھ گرین کے خلاف چھ کے مقابلے میں انتالیس گول سے کامیابی حاصل کی‘تیسرے میچ میں کے پی وائٹ کی ٹیم نے بلوچستان کو چھ کے مقابلے میں اکیس گول سے شکست دی جبکہ چوتھے میچ میں پنجاب وائٹ کی ٹیم نے سندھ وائٹ کو آٹھ کے مقابلے میں انتالیس گول سے شکست دی‘لیگ میںملک بھر سے 10بہترین کوالیفائیڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر کے پی ہینڈ بال ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم نے کہا کہ نیشنل لیگ میں پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان‘ فیڈرل اور خیبرپختونخوا سے دو دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‘کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ اس لیگ سے ہمیں بہترین کھلاڑی ملیں گے جو بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں