جاوید آفریدی کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طور پر تحفہ پر فاطمہ ثناء کا شکریہ

بدھ 26 جنوری 2022 16:10

جاوید آفریدی کی جانب سے حوصلہ افزائی کے طور پر تحفہ پر فاطمہ ثناء کا شکریہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر حوصلہ افزائی کے طور پر تحفہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی کی جانب سے بھیجے گئے تحفے پر فاطمہ ثنا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرف سے آنے والے تحفے نے مجھے حیران کر دیا ہے اور میں اس پیارے انداز کیلئے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب تک جو پیار اور تعریف ملی ہے وہ میرے لیے مستقبل میں اور بھی بہتر کام کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ فخر پاکستان اور ملک کی بیٹی فاطمہ ثنا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایمرجنگ وویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں