بین الصوبائی وومن سافٹ بال چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کے ٹرائلز 20 مئی کو پشاور میں منعقدہونگے ، شاہد خان

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) بین الصوبائی وومن سافٹ بال چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کے ٹرائلز 20 مئی بروز پیر طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونگے جس میں صوبے کے تمام اضلاع سے کھلاڑی شرکت کرینگے ان خیالا ت کا اظہار خیبرپختونخوا سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سابق انٹر نیشنل فٹبالر شاہد خان شنواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 30 مئی سے کراچی میں بین الصوبائی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا ٹیم انتخابات کیلئے شفاف ٹرائلز 20 مئی بروز پیر صبح 9 بجے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم میں معنقد ہونگے جس میں بارہ رکنی ٹیم کا انتخاب کیاجائیگا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں